امن و امان کی بحالی میں لیویز فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،میرضیاءلانگو
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ امن و امان کی بحالی میں لیویز فورس بلوچستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیویز فورس کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے لیویز ٹریننگ سنٹر کچلاک کا قیام اسی عمل کی ایک کڑی ہے. لیویز ٹریننگ سنٹر کے قیام سے فورس کو جدید تقاضوں کے عین مطابق ٹریننگ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کچلاک میں لیویز ٹریننگ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈی جی لیویز مجیب الرحمن قمبرانی بھی موجودہ تھے. صوبائی وزیر داخلہ کو ٹریننگ سینٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی.میر ضیاء لانگو نے کہا کہ لیویز فورس کو جدید ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کرنے سے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے.جس کیلئے صوبائی حکومت پھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے لا اینڈ آرڈر کی بحالی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے, اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیویز فورس کی استعداد کار کو بڑھاتے ہوئے ان کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی جس سے جرائم پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی.