اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی ساڑھے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج
اسلام آباد : شیخ محمد فرید نامی جیولرز کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تین افراد جیولری دیکھنے کے بہانے دکان پر آئے اور کافی دیر تک جیولری پسند کرنے کے بعد ایک دم مجھ پر پستول تان لی۔
جیولری شاپ کے مالک کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چور دکان سے 350 سے 400 تولے سونا اور 40 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔