کراچی سے کوئٹہ قومی شاہراہ ٹریفک کے مختلف واقعات میں 14افراد زخمی
مستونگ: کراچی سے کوئٹہ قومی شاہراہ ٹریفک کے چار مختلف واقعات میں 14افراد زخمی۔
قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ مستونگ کے قریب چونگی کے مقام پر بارش کے وجہ سے پسل کر حادثے کاشکار ہوکر الٹ گئی حادثے میں دوخواتین ایک بچے سمیت 9افراد زخمی ہوگئے جبکہ قومی شاہراہ پر چوتو کے قریب ٹرالر الٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے
صبح کے وقت کھڈکوچہ کے علاقے کاریز امان اللہ کے قریب علی الصبح مال بردار کوچ بارش کے باعث پھسلن سے الٹ گئی ایک شخص معمولی زخمی ہوا جبکہ ولی خان بائی پاس پر آلٹو کار اور مزدا ٹرک میں حادثہ پیش آیاحادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری ریسکیو کرکے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا۔
