محکمہ تعلقات عامہ کے تمام مسائل تر جحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،بشریٰ رند
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹر ی برائے اطلاعات و چیئر پرسن کیوڈی اے بشریٰ رند نے کہا ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ کی فلاح و بہبود کیلئے صوبائی سطح پر تمام تر ممکنہاقدامات کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی عبدالطیف کاکڑڈائر یکٹر پی اینڈ ڈی مجتبیٰ احمد و دیگر آفیسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا محکمہ تعلقات عامہ کا اہم کردار ہمیشہ رہا ہے محکمے کے آفیسران و اہلکاران کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا جبکہ محکمہ تعلقات عامہ کے تمام مسائل تر جحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اس محکمہ کو مذید بہتر کرنے کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جا رہی ہیں۔ محکمے کو جدید خطوط پر ا ستوار کیا جا رہا ہے۔