بلوچستان: 27 طالب علموں اور اساتذہ سمیت 66 افراد میں کورونا کی تصدیق
کوئٹہ:بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 27 طالب علموں اور اساتذہ سمیت کورونا وائرس کے 66 نئے مریض سامنے آ گئے ہیں۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق اتوار کو صوبے میں 854 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 66 نئے کیسز سامنے آئے۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 810 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 41 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 31 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے باعث انتقال کر جانے والوں کی تعداد 161 ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 27 طالب علموں اور اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کورونا میں مبتلا طالب علموں و اساتذہ کی تعداد 972 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں ہفتے کے روز کورونا کے 663 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 38 مریض سامنے آئے اور مثبت کیسز کی شر ح 5.7 رہی۔