کوہلو گیس سلینڈر دھماکہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14ہوگئی

کوہلو: بلوچستان کے علاقے کوہلومیں 9 نومبر کوگیس سلینڈر دھماکہ ہواآج برن سینٹر ملتان میں ایک اور بچہ جاں بحق ہوگیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 14ہوگئی جبکہ مزید 4 بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کو مزید خطرہ ہے۔

بلوچستان میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو ملتان میں نشتر اسپتال کے برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک ایک کرکے 13 بچے جانبر نہ ہوسکے اور آج ایک اور زخمی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

8 نومبر کو کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک کم سن بچوں سمیت 33 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے