پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے وفد کا قلات میں گیس کی تلاش کی غرض سے کی جانیوالی ڈرلنگ کے حوالے سے سیکرٹری ماحولیات کو بریفنگ

کوئٹہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے وفد نے قلات میں گیس اور پٹرولیم ذخائر کی تلاش کی غرض سے کی جانے والی ڈرلنگ کے عمل کے حوالے سے سیکرٹری ماحولیات بلوچستان عبدلصبور کاکڑ اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات جہانگیر کاکڑ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
سیکرٹری ماحولیات نے اس بات پر زور دیا کہ قلات اور گردونواح میں کی جانے والی ڈرلنگ میں ماحولیاتی تحفظ اور حفظان صحت کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور اس حوالے سے تمام تر پیشگی اقدامات کیے جائیں جبکہ کمپنی علاقوں میں ڈرلنگ کے عمل کے ساتھ ساتھ ماحول کی صفائی ستھرائی کے لیے آ گاہی مہم بھی چلائے خاص کر پولیتھین بیگس کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے مذکورہ علاقوں میں اقدامات کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے