بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا اجلاس میں سرکاری کاروائی نمٹانے کے ساتھ ساتھ تاجر رہنماء اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف تحریک التواء پیش کی جائیگی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا جس میں محکمہ پی ڈی ایم اے، بلدیات سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے جبکہ بی این پی کے اختر حسین لانگو سبزی منڈی کی زمین الاٹ کرنے، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے ڈیری فارمز کی شہر سے باہر منتقلی سے متعلق اقدامات کے حوالے سے الگ الگ توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے،اجلاس میں تاجر رہنماء اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء اللہ داد ترین کے قتل کے حوالے سے نصر اللہ زیرے تحریک التواء بھی پیش کریں گے، اجلاس میں صوبائی انتظامی قبائلی علاقہ جات میں قوانین کے تسلسل کا مسودہ قانون پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات، بی ڈی اے، گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی، بلوچستان کوسٹل ڈوپلمنٹ اور شہری منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق مجلس قائمہ کی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے