تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کچھ دیر بعد ادا کی جائے گی

لاہور: تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کچھ دیر بعد ادا کی جائے گی،لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں، 03 ایس پیز، 14 ڈی ایس پیز، 31 ایس ایچ اوز، 116 اَپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور میں انتظامات مکمل کر لئے گئے، غم سے نڈھال کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، اے آر ایف، ایس پی یو اور سادہ لباس میں جوان بھی ڈیوٹی کر رہے ہیں، شہر بھر میں مختلف مقامات پر گذشتہ رات بھرپور سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی کیا گیا، ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں جنازے کے روٹ، گریٹر اقبال پارک اور گرد و نواح میں موثر پٹرولنگ کریں گی، بلند عمارتوں پر تعینات سنائپرز اطراف کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے