صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں،نذربڑیچ

کوئٹہ:پرائیویٹ اسکولز گرینڈ الائنس کے رہنما نذربڑیچ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے ہی 9 ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے سے تعلیمی نظام تباہ ہوگیا ہے، ایک بار پھر تعلیمی اداروں کو بند کرنی کی سازش کی جارہی ہیں، تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے ساتھ احتجاج کریں گے۔

پریس کانفرنس میں پرائیویٹ اسکولز گرینڈ الائنس کے رہنما نذر بڑیچ نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے سالانہ امتحانات کے مارچ میں منعقد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

بلوچستان پرائیوٹ اسکولز گرینڈ الائنس نے صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 25 نومبر سے سالانہ امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو بلا سود اورآسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں۔
وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم دسمبر سے ہوں گی اور نیا تعلیمی سال 3 ماہ کی تعطیلات کے بعد مارچ میں شروع کیا جائے گا۔

چند روز قبل بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے