نئے پنشن سینٹر کے قیام سے ریٹائرڈ ملازمین کو سہولیات مہیا ہونگی،میجر جنرل دلاور خان
کوئٹہ: میجر جنرل دلاور خان نے کوئٹہ میں کنٹرولر ملٹر ی اکاؤنٹس کے دفتر میں نو تعمیر شدھ پنشن سینٹر کا افتتاح کیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو میجر جنرل دلاور خان نے کوئٹہ میں کنٹرولر ملٹر ی اکاؤنٹس کے دفتر میں نو تعمیر شدھ پنشن سینٹر کا افتتاح کیااس موقع پر کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس کوئٹہ عزیز احمد زئی نے انکااستقبال کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل دلاور خان نے کہا کہ محکمہ پاکستان ملٹر ی اکاؤنٹس کی کارکردگی تسلی بخش ہے محکمے کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کو سہولیات مہیا کرنا خوش آئندہے۔انہوں نے کہا کہ ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل اور سی ایم اے کوئٹہ کے عملے نے انتہائی قلیل مدت میں ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش مسئلے کو حل کیا ہے انہوں نے کہا کہ منصوبے کے اگلے مرحلے میں جونیئر کمیشنڈ آفسیران اور سپاہیوں کی پنشن کا نظام بھی سی ایم اے کوئٹہ منتقل کیا جائیگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس کوئٹہ عزیز احمد زئی نے کہا کہ ریٹائر دفاعی ڈ ملازمین کی پنشنوں کا نظام سی ایم اے پنشن سیل لاہور سے چلایا جارہا تھا جسے اب سی ایم اے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے نئے پنشن سینٹر کے قیام سے ریٹائرڈ ملازمین کو سہولیات انکی دسترس پر مہیا ہونگی۔