حکومت بلوچستان بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وچیئر پرسن کیو ڈی اے بشریٰ رند نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور بچوں کو محفوظ مستقبل فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ اْن کو بہترین تعلیم وتربیت دینا بھی ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے۔ حکومت بلوچستان بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔چونکہ بچے ہی مستقبل کے معمار ہیں۔ یہی آج کے بچے اگر بہتر ماحول میں اچھی تربیت حاصل کریں گے تو پورے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے بچوں کے عالمی دن پر ضرورت اس امر کی ہے کہ بچے کو جدیدتقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے اور اپنی روایات سے بھی بچوں کو روشناس کرائی جائے۔بچوں کی تربیت نہایت سنجیدہ اور زمہ د اری کا مرحلہ ہے بحثیت والدین ہم سب پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بچوں کی ضر وریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی اس اندازے تربیت کی جائے کہ وہ ایک با اعتماد ذمہ دار اور مفید شہری کے طور پر معاشر ے کیلئے سود مند ثابت ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے