صوبائی حکومت گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی حکومت سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر سرد علاقوں میں گیس پریشر کی کمی دور کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔صوبائی حکومت گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے در یں اثناء ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے عالمی یوم اطفال کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کا دنیا بھر میں منانے کا بنیادی مقصد بچوں کی عزت افزائی اور ان کے حقوق کی پاسداری معاشرے میں یقینی بنانا ہے کیونکہ یہی بچے آگے چل کرکسی بھی قوم کے لئے مستقبل کی اہم طاقت اور معمار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت اور انہیں ایسا بہترین اور سازگار ماحول کی فراہمی جہاں وہ کھل کر اپنی فطری صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کر سکیں کی ذمہ داری حکومت سمیت والدین اور معاشرے کے ہر سلجھے ہوئے فرد کی بنتی ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسکول نہ جانے والے بچوں کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے جو پچھلی حکومتوں کی نااہلی اور عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔