سردار اختر مینگل کا لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کا دورہ، یونیورسٹی کے مساٸل حل کرنے کی یقین دہانی

وڈھ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین ساٸنسز وڈھ کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کیمپس کے تمام ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کرکے طلبا سے ملاقات کی اور طلبا سے یونیورسٹی کے مساٸل بھی سن لیں اور تمام مساٸل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کی ۔ یونیورسٹی کیمپس کے ڈائریکٹر شیراحمد بنگلزٸی نے سردار اخترجان مینگل کو یونیورسٹی کے مساٸل کے بارے میں بریفنگ دی ۔ سردار اختر مینگل نے یونیورسٹی ہاسٹل کیلئے فوری طورپر ٹرانسفارمر اور بجلی کی لاٸن، بلڈنگ کی پی سی ون کے جلد مکمل کرنے، اسٹوڈنٹس کیلئے اسٹیڈی ٹرپ ، یونیورسٹی میں انٹرنیٹ اور لاٸبریری کیلئے کتابیں فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔ اس موقع پرممبر صوباٸی اسمبلی میر اکبرمینگل اور لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ڈائریکٹر شیر احمد بنگلزٸی ۔سردارذاہ گورگین مینگل ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد بشیر احمد مینگل۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اگزامینیشن گل محمد ۔قاضی عبداللہ ودیگر یونیورسٹی اسٹاف موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے