یونیورسٹی آف تربت کاداخلہ کی تاریخ میں 4 دسمبرتک توسیع

تر بت :یونیورسٹی آف تربت نے سپرنگ 2021سمسٹرکے لئے داخلہ لینے کی آخری تاریخ میں 4دسمبرتک توسیع کردی ہے۔ رجسٹرارآفس یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تربت یونیورسٹی کے مین کیمپس تربت اورگوادرکیمپس میں مختلف چارسالہ بی ایس پروگرامز اور ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ میں 4دسمبر2020تک توسیع کی گئی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس تربت میں بی بی اے، بی ایس کامرس،بی ایس اکنامکس،ایل ایل بی،بی ایس بلوچی،بی ایڈہانرز،بی ایس پولیٹیکل سائنس،بی ایس انگلش،بی ایس سوشیالوجی،بی ایس ہسٹری،بی ایس کیمسٹری،بی ایس سی ایس،بی ایس باٹنی،بی ایس بائیوٹیکنالوجی،بی ایس بائیوکیمسٹری،جبکہ گوادرکیمپس میں چارسالہ پروگرامز بی بی اے،بی ایس کامرس،بی ایس آئی ٹی اور بی ایڈہانرز میں داخلہ لینے کے لئے انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان45فیصدمارکس کے ساتھ پاس کرنے والے امیدوار 4دسمبر2020تک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائیٹ https://www.uot.edu.pk/admissions یارجسٹرارآفس مین کیمپس یا ایڈمیشن سیل تربت اور ایڈمیشن سیل گوادرکیمپس گوادر سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ مین کیمپس تربت میں داخلہ کے لئے تین سو روپے یونیورسٹی کے اکاونٹ نمبر1040790025001حبیب بنک لمیٹڈ اورگوادرکیمپس میں داخلہ لینے کے لئے اکاونٹ نمبر104079009540-01حبیب بنک لمیٹڈمیں جمع کرکے چالان کی کاپی داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کریں۔دوردرازعلاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لئے ہاسٹل کی سہولت موجودہے۔امتحانی نتائج کا انتظارکرنے والے امیدوار ہوپ سرٹیٖفکیٹ کی بنیادپرداخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔تربت یونیورسٹی کے پنجگورکیمپس میں بھی چارسالہ پروگرامز بی ایس باٹنی،بی ایس انگلش،بی ایس کمپیوٹرسائنس اوربی ایڈہانرز کے علاوہ بی ایڈ 2.5ائیرز،بی ایڈ2ائیرز اوربی ایڈ 1.5ائیرزمیں داخلے جاری ہیں۔مزیدتفصیلات کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کیاجاسکتاہے مین کیمپس تربت 0852-400529، گوادرکیمپس03218087931، پنجگورکیمپس0855642053

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے