پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان میں امن چاہتے ہیں،عمران خان

کابل:وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دورہ کابل پر بہت خوشی ہے، دورہ کابل کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کا تاریخی پس منظر ہے، 60 کی دہائی میں کابل سیاحت کے لیے بہترین مانا جاتا تھا، پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلئے جنگ بندی چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے مثبت سیاسی عمل کے خواہاں ہیں، پاکستان کا جلد دورہ کروں گا۔ ان کا کہنا تھا آزادی اظہار رائے کے حوالے سے منفی اور مثبت رویوں میں تفریق ضروری ہے

وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے، مفاہتی عمل میں پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا،

عمران خان نے کہا پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کا خواہاں ہے، افغانستان کی توقعات سے بڑھ کر مدد کریں گے، ہمیشہ سے یہی موقف رہا طاقت سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا، بدقسمتی سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
صدر اشرف غنی کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان کا دورہ تاریخی ہے، دونوں ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں، دونوں ممالک کی ثقافت باہمی احترام پر مبنی ہے، پاکستان اور افغانستان میں تعاون علاقائی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، بہتر مستقبل کیلئے دو طرفہ تعاون اور امن ضروری ہے، علاقائی روابط کا فروغ اور معاشی سرگرمیاں ہمارے مفاد میں ہیں۔

رسول پاک ﷺ کی حرمت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، رسول پاک ﷺ کی ناموس تمام مسلمانوں کی عزت سے جڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے