سیندھک دو سال سے منافع کی رقم کا 30فیصد حصہ بلوچستان کو نہیں ملا،پی اے سی کے اجلاس میں انکشاف

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ سیندھک پروجیکٹ میں کام کرنے والی کمپنی نے دو سال سے منصوبے کے منافع کی رقم کا تیس فیصد حصہ بلوچستان کو نہیں دیاپی اے سی کے چیئرمین نے محکمہ معدنیات سے سیندھک منصوبے کا تمام رکارڈ طلب کرلیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں پی اے سی کے چیئرمین رکن اسمبلی اختر حسین لانگو کی صدارت میں ہوا اجلاس میں پی اے سی کے ممبران کے علاوہ سیکرٹری معدنیات سید ظفر علی بخاری نے بھی شرکت کی اجلاس میں یہ بات سامنے آئے کہ سیندھک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی نے منافع کی رقم میں تیس فیصد بلوچستان کا شیئر دو سال سے ادا نہیں کیا ہے اس پر کمپنی کے نمائندے کا کہناتھا کہ یہ منصوبہ نقصان میں جارہا ہے اس لئے کمپنی صوبے کا حصہ ادا نہیں کرسکتی ہے پی ای سی کے چیئرمین اختر لانگو نے محکمہ معدنیات بلوچستان سے سیندھک منصوبے کا تمام رکارڈ طلب کرلیا اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ محکموں کے آڈٹ کیلئے سرکاری رکارڈ مہیا نہ کرنے والے آفیسران کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاررواءِی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے