کورونا کی دوسری لہری، محکمہ تعلیم نے پہلی سے مڈل تک کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیئے
کوئٹہ:بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث صوبے بھرمیں نومبر کے اواخر میں ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے اب صوبے میں پہلی سے مڈل تک کیسالانہ امتحانات 10مارچ سے منعقد ہوں گے۔سیکریٹری تعلیم شیرخان بازئی نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکے خدشے کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے نومبر کے اواخر میں ہونے والے پہلی سے مڈل تک کے سالانہ امتحانات 10مارچ سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے سالانہ امتحانات کے فورا بعد نئے تعلیمی سال کا اغاز کردیا جائے گاسیکریٹری تعلیم شیرخان بازئی نے بتایا کہ روان سال کے مڈل کے اسٹینڈرڈ امتحانات جو دسمبر میں ہوتے تھے انہیں بھی مارچ تک ملتوی کردیا ہے اس سال یہ امتحان متعلقہ اسکول خود لیں گے جبکہ اسکولوں کے رزلٹ پر مڈل اسٹینڈرڈ کیامتحانات کے سرٹیفکیٹ بلوچستان اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن جاری کریگا۔