برطرف اساتذہ کے تحفظات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیاجائے گا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ :صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمدرند نے کہاہے کہ تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،تربت کے اساتذہ کے تحفظات سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیاجائے گاجبکہ سی ٹی ایس پی کے کامیابی اساتذہ کے صوبے بھر سے 18اضلاع سے لسٹیں آگئیں،بلوچستان میں گرم علاقوں کو سکولز بند نہیں ہونگے جبکہ سرد علاقوں سے متعلق حالات کاجائزہ لے رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کے روزکوئٹہ پریس کلب کے سامنے کیچ کے برطرف اساتذہ اورسی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈامیدواروں کے بھوک ہڑتال اوراحتجاجی کیمپ کادورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیرتعلیم سرداریارمحمد رند نے کہا کہ تربت کے مرداورخواتین اساتذہ 25سالوں سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ان کے تحفظات سن لئے ہیں جووزیراعلیٰ بلوچستان کو کوپیش کرینگے امید ہے کہ ان کامسئلہ ایک یاددنوں میں حل ہوجائیگاانہوں نے کہا کہ نجی ٹیسٹنگ سروس سی ٹی ایس پی سے متعلق لوگوں کی شکایتیں تھیں بلوچستان کے18اضلاع سے شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے نتائج آگئے ہیں موجودہ حکومت نے معاملہ حل کرنے کیلئے تین کیٹیگریزرکھے جوکہ بہت طویل تھا اوروہ مکمل نہیں ہوسکااورڈپٹی کمشنرا ن اساتذہ کے تحفظات سنے تاہم انتظامی آفیسران کے تبادلوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اضلاع ونٹراورسمر زون میں تقسیم ہیں پہلے فیصلہ کیاتھا کہ سردیوں کی چھٹیوں سے دس دن پہلے اسکولوں کو بندکیاجائے گاتاہم ابھی حالات کاجائزہ لے کر فیصلہ کیاجائے گا گرم اضلاع میں اسکولوں کو بندنہیں کیاجائے گاجبکہ سرداضلاع میں مارچ تک سکول کھلنے کے بعد امتحانات منعقدکئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ اوستہ محمدگنداخہ کے عوام کے تمام جائزمطالبات کو تسلیم کرکے مسائل حل کریں اگرعلاقے میں گرلزکالج کی ضرورت تھی تواس پر ضرورعملدرآمدکرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ سات گرلزڈگری کالجزبنائے ہیں جوکہ اچھی پیشرفت ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے مزیداقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے