گیس لوڈشیڈنگ و کم پریشر کیخلاف سریاب کے رہائشیوں کا احتجاج ، روڈ بلاک
کوئٹہ : گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کیخلاف سریاب روڈ کوئٹہ کے رہائشیوں کا احتجاج،برما ہوٹل کے قریب سریاب روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بندکردیاگاڑیوں کی لمبی قطاریں تفصلات کے مطابق گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف بڑی تعداد میں مرد و خواتین شہریوں نے احتجاجاً برماہوٹل کے قریب روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بندکردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک نظامدرہم برہم ہوگیا شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں سریاب کے گردونواح میں گیس پریشر بالکل نہیں ہے اور بچے بوڑھے بیر ہو رہے کئی دفعہ اعل حکام کو آگاہ کیاگیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اگر گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ کیاگیا تو سوئی سدرن گیس کمپنی کا گھیراؤ کرینگے۔