قلات، گیس پریشر کی عدم دستیابی کیخلاف حکام سے بات کرونگی،روبینہ عرفان
قلات: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن قومی اسمبلی بی بی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ قلات میں گیس پریشر کی عدم دستیابی کے خلاف وزیر اعلیٰ اور گیس حکام سے بات کرونگی قلات میں میرے ترقیاتی کاموں پر دوسروں کی نام کی تختی لگانے سے دکھ ہو تاہے گزشتہ بیس سالوں سے قلات کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جدو جہد کررہی ہوں جس کے ثبوت قلات میں تعلیم صحت کے حوالے سے میری ترقیاتی اسکیمات واضع ثبوت ہیں آئندہ ہر تین ماہ بعد سو سلائی مشینیں بے روز گار خواتین میں تقسیم کرونگی قلات کے خواتین میرا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں خواتین کے وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم ودیگر بھی موجود تھے انہونں کہا کہ مشرف دور میں قلات کے عوام کی سہولت کے لیے کروڑوں روپے کے گیس پائپ لائن بچھائی مگرافسوس کی بات ہے کہ قلات کی عوام کو گیس دستیاب نہیں اور گیس کمپنی ماہانہ گیس بل کی مد میں لاکھوں روپے وصول کررہی ہے انہوں نے خواتین اور دیگر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کوئٹہ جاکر وزیر اعلیٰ جام کمال کے ساتھ اس مسلے پر بات کرین گی اور گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے بات کریں گی تاکہ قلات میں شدید سردی کے ہاتھوں خواتین اور گھریلوں صارفین کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ چشمہ اور اور شیخڑی روڈ میری تجویز پر بنائی گئی یہ میرا کام ہے مجھے اپنے نام کی تختی لگانے کا کوئی شوق نہیں مگر افسوس کہ کچھ لوگ ہمارے ترقیاتی کام پر اپنے نام کی تختی لگا تے ہیں اور پندرہ روپے کا ربن کاٹ کر دوسروں کے کام اپنے کھاتے میاڈالنے کی ناکام کوشش میں لگے ہو ئے ہیں میں پورے بیس سالوں سے قلات کے عوام کی خدمت کررہی ہوں نام کی تختی لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا انہوں نے کہا کہ بہت جلد سو سلائی مشینیں خواتین میں تقسیم کرونگی اس کے بعد ہر تین ماہ بعد سلائی مشینیں تقسیم کی جائیں گی تاکہ خواتین گھر بیٹھے عزت سے اپنی روزی کمائے اس موقع پر خواتین نے بی بی روبینہ کا شکریہ ادا کیا اور پھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔