پنجگور مسائلستاں، ترقی کے نام پر پورے پنجگور کو چیر پھاڑ کے رکھ دیا ہے،بی این پی پنجگور
پنجگور:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد،مرکزی رہنما حاجی زاہد بلوچ ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ میر افتخار بلوچ میر نظام بلوچ علی جان و دیگر نے پارٹی رہنماوں کی پر ہجوم سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور مسائلستاں بن چکی ہے ترقی کے نام پر پورے پنجگور کو چیر پھاڑ کے رکھ دیا ہے ایک سال مکمل ہوچکا ہے کہیں تعمیرات شروع نہیں کی گئی ہے روڑ کے کے تمام رقم نکالے گئے ہیں لیکن تعمیراتی عمل کو روک کر اکھاڑے ہوئے سڑک پر ٹریفک کی دھول نے لوگوں کو مختلف بیماریوں کا شکار بنا دیا نہ ہسپتالوں میں عوام کو ریلیف مل رہی نہ ایجوکیشن، نہ لائن آرڈر ایشو پر کوئی کام ہورہا ہے آگر پنجگور میں کوئی کام ہو رہا ہے تو چیک پوسٹوں پر بھتہ لوگوں کی زمینوں پر قبضہ انتظامیہ لوٹ مار ہورہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے آباد کو جہاں جہاں روڑ گزر رہا ہے جن کی زمینیں اس ترقی نما روڑ کی زد میں آرہے ہیں انہیں اعتماد میں لیے بغیر دکانوں دیواروں کی کٹائی کی گئی ہے جس سے ایک افراتفری بے چینی کا ماحول پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے نمائندے نے عوام کو روزگار کا خواب دیکھا کر لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا چکے تربت میں وزیراعظم کے دورے کے موقع پر انکی بدولت سے پنجگور کو کوئی نمایندگی نہیں ملنا افسوس کن ہے انہوں نے کہا ہے کہ مکران کے کاروبار لوگوں کی گزر بسر ایران باڈر سیہے لیکن اب ایک فری پلاننگ کی صورت میں لوگوں کو رجسٹرڈ کرکے پھر کس کو کاروبار کی اجازت دے کس کو نہ دے یہاں کے کاروبار کو تباہ کرنے کے مترادف ہے بی این پی کسی کو اس کی اجازت نہیں دے گی پی ڈی ایم کے حوالے سے حاجی زاہد بلوچ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ہی وجود میں آئی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم میں بلوچ و بلوچستان کی ایشو پر مشروط شمولیت کی ہے اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے ایشو اچھی طرح پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور یہی تسلسل لے کر ہم پنجگور کے لوکل مسائل کے حل کرنیکیلئے پنجگور کے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرکے پی ڈی ایم جیسا اتحاد بنائیں گے جن کا مقصد جملہِ پنجگور کے مسائل کے حل ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور اس وقت سخت ترین دور حالات سے گزر رہی ہے پنجگور میں بجلی انٹرنیٹ ایجوکیشن لائن آرڈر انتہائی تباہ ہوچکی ہے موجود نمائندے کی کارکردگی چیک پوسٹوں پر بھتہ اور اداروں کی لوٹ مار تک ہے ایک شخص کو ٹھیکیدار شو فیس بناکر لوٹ کھسوٹ کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں سے پنجگور سب سے زیادہ پسماندہ ترین بن چکا ہے انہوں نے کہا ہے پنجگور میں کوئی بھی طبقہ فکر سیاسی سماجی علما اسٹوڈنٹس عوام تکاپنی زمہ داریاں ادا نہیں کررہی ہیں جن کی وجہ سے علاقے کی پسماندگی میں اضافہ ہورہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ واپڈا پنجگور کے ساتھ تعصبانہ کردار ادا کرکے بجلی انتہائی کم وولٹیج بار بار ٹرپنگ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے دے کر کسی بھی کام کے نہیں ہیں اس وقت تربت کا لوڈ انتہائی کم ہوچکی ہے لیکن پنجگور کے بجلی کو رات دن اوور لوڈ کے نام پر بند کرنا ذیادتی ہے تسپ فیڈر کا نیا فیڈر تیار ہے لیکن پھر بھی بلا وجہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کا ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر صوبائی وزیر کے لینڈ مافیا کو دوام بخش رہے ہیں اور لینڈ مافیا کے کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے جملہِ حقوق انکے ستا جیسے مہم کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انکے خلاف عوام کو سڑکوں پر لائیں گے پنجگور کے تمام ادارے اپنے آئینی سرگرمیاں رکھیں کسی سیاسی جماعت کا ورکر نہ بنیں ہم نے ہمیشہ پنجگور کے روایات کی پاسداری کرکے کسی کو تنگ نہیں کیا ہے لیکن اب پانی سر سے گزر چکی ہے پھر ہم سے کوئی گلہ نہ کریں۔