حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،بشر یٰ رند

کوئٹہ:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و چیئر پرسن کیو ڈی اے بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔اس موذی مرض کے خاتمے اور اپنے مستقبل کے معماروں کے تحفظ کے لیے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد تعاون کریں۔تاکہ ہمارے صوبے سے اس مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 23نومبر سے صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں پولیو سے نمٹنے کے لیے نہایت موثر اقدامات کیے جارہے ہیں اور جیساکہ ہم سب کے علم میں ہے کہ کرونا کی لہر بھی دوبار آگئی ہے جس کے تدارک کے لیے جہاں حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے وہاں عوام کی بھی زمہ داری ہے کہ پولیو اور کرونا کے تدارک کے لیے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ بحیثیت قوم ہم پولیو جیسے موذی مرض پر قابو پائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اجتماعی اور انفرادی طور پر ہم سب پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ہر طبقہ زندگی چائیے وہ استاد ہوں،علماء ہوں،سب پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میڈیا کے ساتھ مل کر عوام میں آگاہی مہم تیز تر کریں۔تاکہ حکومتی اقدامات موثر ثابت ہوئیں۔ بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پولیو کا مرض ختم ہوچکا ہے وقت کی ضرورت ہے کہ ہم بھی اس مرض کو اپنے ملک،صوبے اور علاقوں سے مٹادیں اور کرونا کے حوالے سے بھی حکومتی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے