بلاول بھٹوزرداری او ر مریم نواز کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران گلگت بلتستان الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی مذمت کی گئی۔

حالیہ گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلزپارٹی نے 3 جبکہ ن لیگ نے 2 نشستیں حاصل کی ہیں جس کے بعد دونوں جماعتیں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگا رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے بھی آج اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے جی بی الیکشن میں دھاندلی کی، انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں۔
دونوں رہنماوں نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے گفتگو کے دوران کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے