قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام ایس بی کے میں تقریری مقابلہ کا انعقاد
کوئٹہ قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں یونیورسٹی طلباء وطالبات کے تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں بلوچستان بھر کے یونیورسٹیز کے طالبات نے شرکت کی۔ جبکہ ججز کے فرائض شاعر و مصنف تمغہ امتیاز عرفان احمد بیگ،شاعرمحسن شکیل اور عبدالشکور تھے جبکہ ڈائریکٹر نیب سید حمید آفاق نے بھی شرکت کی۔تقریب سے وائس چانسلر سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری نئی نسل اثاثہ ہیں جنہوں نے آگے چل کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے اگر ان کی تربیت اچھے انداز میں ہوتو ملک کو فائدہ پہنچائے گی اور اس اس وقت پاکستان کی سا لمیت سب سے اہم ہے انہوں نے کہا کہ معاشرہ کا مجموعی ایک کردارہ ہوتا ہے جس سے معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور اس میں ہر فراد کا انفرادی کردار ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہوسکتا ہے۔ اگر ہم دنیا کے ترقی پذیر ممالک پر نظر ڈالیں کہ ان کی ترقی و کامرانی کا راز یہی رہا ہے کہ ان ممالک نے کرپشن کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا اگر ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو اس حوالے سے نہ صرف ہمارے آنے والی نسلوں کو بلکہ ہر ذمہ دار شخض کو یہ آگاہی فراہم کرنا ہوگا کہ کرپشن جیسی لعنت سے ان کو بچانا ہوگا
تقریب کے آخرمیں ڈاکٹر ساجدہ نورین نے طلباء وطالبات میں سرٹیکفیٹ اور نقد انعام تقسیم کئے تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن سرداربہادخان ویمن یونیورسٹی کی عائشہ احمد دوسری پوزیشن بیوٹمز کے زیشان اور تیسری پوزیشن یونیورسٹی آف بلوچستان کے یاسین جعفر نے حاصل کی بعدازاں ڈاکٹر ساجدہ نورین نے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام کے موقع پر ریلی کا انعقاد بھی کیاگیا