حکمران قومی اداروں کو نجکاری کی طرف دھکیل رہے ہیں،کامریڈ نذر مینگل
کوئٹہ:پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمیپن کے مرکزی چیئر مین کامریڈ نذر مینگل صوبائی صدر غلام رسول علی رضان منگول یونس بلوچستان حسن جان منظور احمد عمران خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ ارباب اقتدار اہمیت کے حامل اہم قومی اداروں کو بے زرکرکے نجکاری کی طرف دھکیل رہا ہے جس کی وہ سے قومی ریاستی ا دارے فضلیت کی جانب گامزن ہے جس کا واضح مثال پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان ہے یہ دونوں ادارے ملک کی نشریات کے اہم حصاصے ہیں افسوس سد افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت ہر وقت میڈیا اور چینلوں کو ہر طریقے سے فائدہ اور مالی معاونت کررہی ہے لیکن ریاست کے اپنے ادارے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کو مالی مشکلات سے دوچار کردیا ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاستی اپنے ادارے تباہ و برباد ہورہے حکومت اداروں کے خسارہ کی آڑ میں دونوں اداروں کو نجکاری میں دینے اور غریب ملازمین کو بے روزگار کرنے کی اقدامات کررہی ہے اس وقت ریڈیو پا کستان سے 749 کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے مستقل ملازمین کے بنیادی مراعات کوختم کی جارہی ہے اسی طرح پی ٹی وی ملازمین کے حقوق اور مراعات پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے ملازمین کے خلاف نت نئی استحصالی پالیسیاں اور ہتھکنڈے بروئے کار لایا جارہاہے تمام ملازمین سے ازسرنو انٹرویو و ٹیسٹ لیا جارہا ہے جن کی سروس35 سال ہوچکی ہے جبری ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو بھیجنے کے اقدامات اقدامات کئے جارہے ایسے ملازمین ہے جو دوسال پہلے ادارے سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں انھیں تاحال گریجویٹی نہیں دی جارہی ہے ملازمین کا ہاؤس ریکوزیشن ختم کی جارہی ہے اصلاحات کے نام پر پی ٹی وی کے اپنے ڈائریکٹروں کو کنٹریکٹ بنیاد CTO-SHRo ہیڈ منسٹریٹر رکا گیا ہے ان کنٹریکٹ آفیسران کو 15 لاکھ سے آٹھ لاکھ روپے تک تنخواہیں دی جارہی ہیں سامر اجی استحصالی پالیسیوں سے گریز کیا جائے بصورت دیگر ملازمین احتجاج کرینگے۔