جی بی کے عوام نے نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا الیکشن ہارنے والے ایک ماہ سے لوگوں کے اعصاب پر سوار تھے، جی بی کے عوام نے نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا، جی بی کے عوام جمہوری ذہن رکھتےہیں، گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو کوڑے میں پھینک دیا۔

غیرجانبدارانہ الیکشن ہوئے، 2018 میں بھی ان کا یہی کہنا تھا کہ دھاندلی ہوئی، عملی طور پر کچھ نہ کیا، شاہد خاقان اپنے حلقے میں ہار گئے وہ ٹھیک نہیں تھا، لاہور میں جیتے وہ ٹھیک تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر مقدمہ چلانا سیاسی انتقامی کارروائی تھی، جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو شکست بھی ہوئی ہے، دھاندلی ہوتی تو تحریک انصاف 14 سے 15 سیٹیں لے لیتی

شبلی فراز نے گلگت بلتستان انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے پہلے ہی دھاندلی کا راگ الاپنا شروع کر دیا تھا، ان کا ہمیشہ سے بیانیہ رہا کہ الیکشن وہی درست ہیں جس میں انہیں کامیابی ملے۔

شبلی فراز نے کہا ایماندار اور بے ایمان میں فرق تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، قانون کی حکمرانی ہمارا سب سے پہلا ہدف ہے، عمران خان نے سارے ثبوت عدالت میں پیش کیے، ہمارے طریقہ حکومت میں عیاشیاں نہیں ہو رہیں، ان کا جمہوری ذہن ہوتا تو سیاست کو کاروبار نہ سمجھتے، عمران خان نے 2013 الیکشن میں جدوجہد کی، حلقے کھلوائے، گلگت بلتستان میں تمام پولنگ سٹیشنز کا احوال براہ راست دکھایا گیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے عوام نے روشن مستقبل کو ووٹ دیا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‏پاکستان تحریک انصاف کی فتح گلگت بلتستان کے عوام کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے، جی بی کے عوام نے مسلم لیگ ن کے بیانیے کو یکسر رد کر دیا، گلگت بلتستان کے الیکشن میں کامیابی عوام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نظریے کی صداقت پر مہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے