ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر کوئی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغرکی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 2020-2021ء کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایس ڈی پی 2020-2021ء کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پی سی۔1 اور ٹینڈرنگ پروسیس میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری عبدالرحمن بزدار، ایس ایم بی آر قمر مسعود سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز موجودتھے۔چیف سیکرٹری نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیا رکے مطابق تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام آفیسرز اپنے محکموں سے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی لیں اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ایک ایک دن قیمتی ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کیلیے دن رات کام کریں تاکہ صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل سے صوبے کے عوام کی معیار زندگی میں بہتری اور آسا نیاں پیداہونگی صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائیگا جس سے عوامی مشکلات میں کمی اور صوبہ ترقی کی راہ پر گا مزن ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رواں ماہ کے آخر تک تمام پی سی ون کو مکمل کئے جائیں اور اس سلسلے میں کوئی لاپروائی برداشت نہیں کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے