غیر منتخب قوتیں پارٹی نمائندوں کے ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکا رہے ہیں،ثناء بلوچ
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کیچ کے صدر میجر جمیل آحمد دشتی جنرل سیکرٹری نصیر آحمد گچکی بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ آواران کے صدر حبیب اللہ محمد حسنی جنرل سیکرٹری برکت علی میروانی و کابینہ کے دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ کیچ اور ڈسٹرکٹ آواران کے نومنتخب کابینہ کے عہدیداران بلوچستان نیشنل پارٹی کے پالیسیوں اور آئین پر کاربند رہتے ہوئے پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیاست کا محور بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی ہیں اور پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کے اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھ کر وزارت اور مراعات کو مسترد کیا ہیں نومنتخب کابینہ اراکین پارٹی پروگرام کو اپنے اپنے علاقوں میں عام کرکے بلوچستان کے عوام کو یہ باور کرائے کہ بلوچستان کے تمام باشعور عوام سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے حقوق کیلئے یکجا ہوجائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت کی حیثیت سے اپنے عوام کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہوئے انہیں کسی صورت مایوس نہیں کریں گی پارٹی مرکز اور صوبے میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود اپنی بساط کے مطابق محدود فنڈز کو بھی تمام علاقوں میں یکساں بنیاد پر خرچ کررہی ہیں گوکہ پارٹی کے اسمبلی اراکین کے سامنے بہت ساری رکاوٹیں اور مشکلات ہیں غیر منتخب قوتیں پارٹی نمائندوں کے ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکائے رہے ہیں تاکہ بلوچستان کے لوگ حقیقی پارٹی سے دور ہوسکیں مگر بلوچستان کے باشعور اور غیرت مند لوگ آج بھی پارٹی پالیسیوں پر کاربند رہتے ہوئے جوق در جوق پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی ڈسٹرکٹ کیچ اور ڈسٹرکٹ آواران کے نومنتخب کابینہ کے دوست پارٹی کے سہہ رنگا پرچم کو اونچا رکھنے کیلئے اپنے توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔