شہباز شریف کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شہباز شریف کوبکتربند گاڑی میں جنرل اسپتال لاہور پہنچا دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں شہباز شریف کے سینے کا سی ٹی سکین کرایا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے