جسٹس وقار سیٹھ کی پیشہ ورانہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،جسٹس جمال خان مندوخیل
کوئٹہ:چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ،سربراہی، فل کورٹ تعزیتی ریفرنس،چیف جسٹس پشاور جسٹس وقار احمدسیٹھ مرحوم چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد مرحوم سیٹھ کی یاد میں فل کورٹ تعزیتی ریفرنس چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں بلوچستان ہائیکورٹ ہال کوئٹہ میں منعقد ہوا۔جسمیں جسٹس صاحبان بلوچستان ہائی کورٹ اور وکلا نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات ملک کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ مرحوم ایک قابل،دیانت دار اور پروفیشنل قانون دان تھے۔اور انکی خلا ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ مرحوم کی پیشہ وارانہ خدمات پر روشنی ڈالی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مرحوم کی ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔