پشین،بس اور گاڑی میں تصادم،1 جاں بحق، 2افرادزخمی

پشین:بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے بوستان میں بس اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے بوستان کے قریب کلی ناصران میں ڈائیوبس اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور گل احمد ولدحاجی احمد موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زمان محمدولد حاجی محمد انور زخمی ہوگیالاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے