پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک عبدالغفار ڈوگر گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کو اینٹی کرپشن سیل کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملک عبدالغفار کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملک عبدالغفارڈوگر نے2001 میں فروخت شدہ پراپرٹی کے جعلی کاغذات بنا کر قبضہ کیا تھا۔
پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملک عبدالغفار ڈوگر نے ایک کنال ایک مرلہ کے گھر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملک عبدالغفار ڈوگر کو ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے

ملک عبدالغفار ڈوگر کے خلاف غیر قانونی قبضہ، دھوکہ دہی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے تحت مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے