لاہور میں کمسن بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
لاہور: باغبانپورہ میں کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ، کمسن بچی کی لاش گھر کے قریب خالی پلاٹ سے ملی۔ قاتل ہمسایہ نکلا جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی سربراہی میں سپیشل ٹیموں نے ملزم کو حراست میں لیا۔
ایس پی کینٹ سعد عزیز کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں نے بچی کے خون کے نمونے اورملزم کے گھر سے شواہد اکٹھے کر لئے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ندیم شادی شدہ ہے اور 9 ماہ کے ایک بیٹے کا باپ ہے، ملزم بچی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کےبعد قتل کر دیا۔ ملزم ندیم واردات کے بعد گھر کو تالا لگا کر چلا گیا۔ گزشتہ رات تین بجے کے قریب ملزم نے بچی کی لاش پلاٹ میں پھینک دی۔
سی سی پی او لاہونےکہا ہے کہ ملزم کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔