ایف آئی اے نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز اورجہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

لاہور:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی فیملی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ چینی سکینڈل اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، ایف آئی اے نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف مقدمہ میں پی پی سی کی دفعات 34,109,419,420,468,471شامل ہیں۔ انٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت آر ڈبلیو 47ٹو اور 47تھری کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ شہباز شریف فیملی پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں

جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین پر بھی پرچہ کٹ گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف مقدمہ میں پی پی سی 406،109،420 کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ انٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت آر ڈبلیو 3/4 کی دفعہ لگائی گئی ہے۔ جہانگیر ترین اور علی ترین 4ارب 35کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

ایف آئی اے نے شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی فیملی کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
۔

ایف آئی اے میں الگ الگ ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جن میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے