منگچر :لیویز کی کاروائی 13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار

منگچر :منگچر لیویز کا کاروائی 13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا لیویززرائع کے مطابق تحصیلدار نثار احمد لانگو کے سربراہی میں اور دیگر لیویز فورس کے ہمراہ چھاپہ مارکر 13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا لیویز اس حولے سے مزید تفتیش کررہی ہے اس موقع پر تحصیلدار نثار احمد لانگو میجر رسالدار علی اکبرمینگل ،نائب تحصیلدار حاجی محمد عارف محمد حسنی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح جرائم معاشرے کے لئے ایک ناسور ہے اور معاشرے میں بیگاڑپیدا کرنے کےلئے سبب بنتے ہیں جسکے نتیجے میں مختلف قبائل کے درمیان دشمنیاں پیدا ہوجانے میں ایسے جرائم میں ملوث عناصر کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے