ڈھاڈر کے نواحی گاؤں صبری نوشہرہ میں سیاہ کاری کے مبینہ الزام میں لڑکا قتل

بولان ڈھاڈر کے نواحی گاؤں صبری نوشہرہ میں سیاہ کاری کے مبینہ الزام میں لڑکا قتل فائرنگ کی زد میں آکر دو بچوں سمیت تین افرادزخمی،سیاہ کار ہونے والی لڑکی کو لیویزنے موقع پر پہنچ کر زندہ بچا لیا لیویز کے مطابق شب گزشتہ ڈھاڈر کے نواحی گاؤں صبری نوشہرہ میں سیاہ کاری کے مبینہ الزام میں نامعلوم افراد نے مسماۃ (ص) اور اسکے آشناء کو فائرنگ کرکے قتل کرنا چاہا تو دونوں اپنی جان بچانے کیلئے قریبی ہمسایہ کے گھر گئے جہاں ملزمان نے انکا پیچھا کرتے ہوئے اس گھر میں فائرنگ کی جس سے لڑکی کا آشناء محمد وسیم جاں بحق جبکہ گولیاں لگنے سے تین افرادزخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی سی کچھی مراد خان کاسی کی خصوصی ہدایت پر مسماۃ (ص) کو زندہ بچا لیا زخمیوں اور لاش سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا جہاں لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے مزید کاروائی ڈھاڈر لیویز کررہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے