وزیراعظم کا دورہ بلوچستان خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا : شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی، وزیراعظم کا دورہ بلوچستان خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔
بلوچستان میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت ترقی کے نئے عہد کا آغاز ہوگا۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم آج تربت میں بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے، یہ منصوبے کئی ماہ کی محنت سے تقریباً ایک درجن وفاقی وزارتوں کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں۔