حافظ حسین احمد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ہوا،مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ہوا ہے انہوں نے حالیہ دنوں میں ایسے بیانات دیئے تھے جو جماعت کی پالیسی کی خلاف ورزی تھی اس لئے ان کیخلاف شکایت کے پہلے مرحلے میں تحقیقات کی جائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے عرب خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جے یو آئی کے سینئر رہنما کے خلاف کارروائی کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی شوریٰ کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیاانہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد نے حالیہ دنوں میں ایسے بیانات دیے تھے جو جماعت کی پالیسی کی صریحا خلاف ورزی تھی۔ ان کے متنازعہ بیانات پر شوری کے اجلاس میں بھی ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ حافظ حسین احمد پارٹی کے سینئر رکن ہیں اس لیے ان کے خلاف شکایات کی پہلے تحقیقات کی جائیں گی اس سلسلے میں سندھ سے تعلق رکھنے والے سینئر پارٹی رہنما عبدالقیوم ہالجیوی کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں چاروں صوبوں سے ایک ایک رکن بھی شامل ہیں۔ مولانا عبدالواسع بھی اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ کمیٹی کو حافظ حسین احمد کی رکنیت ختم کرنے یا نہ کرنے سمیت ہر قسم کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے