کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکا ن
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکا ن ہے، محکمہ موسیمات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج جمعہ کو کوئٹہ، سبی، زیارت،ژوب، قلعہ سیف اللہ، شیرانی، مستونگ، نوشکی، چاغی، پشین، قلعہ عبداللہ میں تیز ہواہوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے اس حوالے سے پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ اور کسی بھی ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔