مریم صفدر ایک مجرمہ ہیں، ان سے بات کرنے کو کوئی تیار نہیں،شہباز گل
لاہور: شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کا بیان ہے کہ وہ بات کرنے کو تیار ہیں، مریم صفدر جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولتیں، یہ سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، ان کے منہ سے جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں نکلتا،
شہباز گل کا کہنا تھا یہ وہی مریم نواز ہیں جو کہتی تھیں میری لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں، ان سانپوں کو جنہوں نے دودھ پلایا وہ انہیں اب نہیں پلائیں گے۔
مریم صفدر ایک مجرمہ ہیں، ان سے بات کرنے کو کوئی تیار نہیں، ان کے والد کو اسٹیبلشمنٹ یہاں تک لائی۔
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ان کو رسیدیں دینی پڑیں گی۔