تعلیم معاشرے کو نکھارنے میں نہایت اہمیت کاحامل ہے، بشر یٰ رند
کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات اور چیئر پرسن کیو ڈے اے بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلیم معاشرے کو نکھارنے میں نہایت اہمیت کاحامل ہے تعلیم کی اہمیت جہاں مذ ہبی حوالے سے ثابت ہے بلکہ ہر معاشرے کی ترقی کیلئے تعلیم ہی واحد زریعہ ہے۔وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں تعلیم کی بہتری کیلئے صوبے میں انقلابی اقدامات کئے جا رئے ہیں اس سلسلے میں دوردراز علاقوں میں بھی تعلیم کو عام کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔حکومت بلوچستان کے وژن میں تعلیم کی فراہمی کا ہد ف ترجیح ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ حکومت بلوچستان کے بروقت اور مو ثر اقدامات کی بدولت تعلیم کے حصول کو عام کیا جائے گا اور ہر طبقہ کیلئے تعلیم کی ساری سہولیات فراہم کی جائیں گی بشریٰ رند نے مزید کہا کہ جہاں حکومت تعلیم کیلئے سرگرم عمل ہے وہا ں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ حکومتی اقدامات کو موثر بنانے کیلئے ہر شخص انفرادی طور پر اپنا حصہ ڈالے اور مل جل کرہم تعلیم کے ہدف کے حصول کو ممکن بناسکتے ہیں اگر ہم سب مل جل کرکام کریں گے تو صوبے میں تعلیم کی بدولت ہر شعبہ زندگی میں بہتری آئے گی۔