گلگت : مریم اور بلاول کی ملاقات ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

گلگت : پاکستان مسلم ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گلگت میں ملاقات ختم ہو گئی۔

دونوں رہنما ان دنوں گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں جہاں دونوں کی چائے پر ملاقات ہوئی۔

12 منٹ کے دورانیے کی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ مستقبل کی حکمت عملی اور انتخابات پرتبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں مریم اور بلاول نے گارڈن میں چہل قدمی کےدوران بھی گفتگو کی۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے جن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

تاہم، گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کے حالیہ ایک سروے میں گلگت بلتستان کے عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کو ووٹنگ کے لیے اپنی پہلی پسند قرار دیا جب کہ دوسرے نمبر پر پی پی پی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے