پی ڈی ایم کے بیانیے پر تنقید،حافظ حسین کو احمد سیکرٹری اطلاعات سے ہٹادیا گیا
کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر فائز حافظ حسین احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ اسلم غوری کو قائمقام مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، واضح رہے کہ حافظ حسین احمد مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان کے عہدے پر کام کر رہے تھے حافظ حسین احمدنے پی ڈی ایم اور نواز شریف کے بیانیے کی مختلف ٹی وی چینلز پر تنقید کی تھی ذرائع جمعیت علمائے اسلام کے مطابق نواز شریف اور پی ڈی ایم پر تنقید حافظ حسین احمد کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے جماعت کی نہیں۔ ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کو نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا ہے جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔