پاک چین فرینڈشپ ہیلتھ کیئر سینٹر کے قیام پر چین کے مشکور ہیں: گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین عرصہ دراز سے دوستی کے گہرے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں. چین کے تعاون سے پاک چین فرینڈشپ ہیلتھ کیئر سینٹر کا قیام اور اس کو شہدائے آٹھ اگست کے نام سے منسوب کرنا لائقِ تحسین عمل ہے۔گورنر یاسین زئی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ہیلتھ کیئر سینٹر کی سہولت کی فراہمی پر ہم چین کے مشکور ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان میں پاک چین فرینڈشپ ہیلتھ کیئر سینئر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. پاک چین دوستی ہیلتھ کیئر سینئر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہیلتھ کیئر سینٹر بہت جلد فعال ہوگا اور صوبے بھر کے لوگ اس سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونگے. انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں پیچھے رہ گیا ہے اور یہاں گذشتہ کئی دہائیوں میں جو کچھ کرنا چاہئے تھا وہ بدقسمتی سے نہیں کیا گیا. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ ہماری بھرپور توجہ اور مسلسل جدوجہد سے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا ادارہ کافی فعال ہوچکا ہے. انہوں نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان کے پلیٹ فارم سے کورونا جیسی عالمی وباء سمیت مختلف حوالوں سے کی گئیں کاوشوں کو سراہا. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ آٹھ اگست 2016 ہماری تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جس دن ہم صوبے کے بہت سے سینئر وکلاء سے محروم ہوگئے. افتتاحی تقریب سے چئیرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ابرار الحق، ہلال احمر بلوچستان کے سربراہ ایڈووکیٹ اکرم شاہ اور پی ٹی آئی کے مشیر برائے پاک چین تعاون بایزید خان کاسی نے بھی کے شرکاء سے خطاب کیا. افتتاحی تقریب کے اختتام کے موقع پر شرکاء، معذور افراد اور سکول کے بچوں میں شیلڈز، ویل چیئرز اور بیگز تقسم کئے گئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے