نصر اللہ زیرے کا اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک التواء جمع
کوئٹہ : انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری او ر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنماء اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی گئی، بدھ کو پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ 9نومبر کو انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی رہنماء اور پشتونخوء ملی عوامی پارٹی کے دیرینہ رکن حاجی اللہ داد ترین کو پشین کے علاقے کلی علیزئی میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا جسکی وجہ سے علاقے کے عوام میں خوف و ہراس شدید غم و غصہ پایا جانا فطری امر ہے تحریک میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصت سے صوبے میں مجموعی اور بلخصوص ضلع پشین میں اس طرح کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہور رہے ہیں لہذا جلاس کی کاروائی روک کر اہم اور فوری نوعیت کے حامل مسئلے کو زیر بحث لا یا جائے، تحریک التواء اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی جو اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔