قلات،بائیس سالہ نوجوان نے چار بچیوں سمیت اسلام قبول کرلیا
قلات:قلات میں راہول نامی بائیس سالہ نوجوان نے ہندو مذہب چھوڑ کر اپنے چار بچیوں سمیت اسلام قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قلات میں خطیب جامع مسجد مولانا آغا عبدالطیف شاہ کے ہاتھوں کوئٹہ اسپنی روڈ کے رہائشی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والا بائیس سالہ نوجوان راہول نے اپنی مرضی سے کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنے چار بچیوں سمیت اسلام قبول کرلیا۔ جنکا اسلامی نام محمد بالاچ رکھ دیا گیا۔ چند روز قبل مذکورہ نو مسلم محمد بالاچ کی اہلیہ نے بھی اسلام قبول کی تھی۔ محمد بالاچ کے چار بچیوں کے اسلامی نام عائشہ، زینب، کلثوم اور فاطمہ رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر علما کرام، قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماوں سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد موجود تھے جنہوں نے نو مسلم نوجوان کو قبول اسلام پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائیں۔