بلوچستان کو لوٹنے والوں کے خلاف ریفرنس کو خوش آئند ہے،سردار یار محمد رند
کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کا دولت لوٹنے والوں کے خلاف ریفرنس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، صوبے میں عوامی دولت اور فنڈز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بدعنوانی ایک لا علاج مرض جو دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے نیب بلوچستان کی طرف سے کرپشن میں ملوث لوگوں کے خلاف ریفرنس خوش آئند ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سردار یار محمد رند نے نیب کی جانب سے بلوچستان کو لوٹنے والوں کے خلاف ریفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی عوام کے فنڈز اور دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے لوگوں کے خلاف بروقت کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کرپشن ایک لاعلاج بیماری کی طرح پھیل رہا ہے جس کے تدارک کیلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان تحریک انصاف عوام کی دولت لوٹنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشے گی وزیراعظم عمران خان نے ملک لوٹنے والوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رعایت نہ برتنے کا اعلان کیا ہے۔