آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات، سرحدی امور اور دفاع کے معاملات زیر غور آئے، اس کے علاوہ خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایرانی ہم منصب نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی۔