کوئٹہ چمن پیسنجر ٹرین سروس 7ماہ بعد بحال

کوئٹہ:کوئٹہ چمن پیسنجر ٹرین سروس 7ماہ بعد بحال کر دی گئی 5بوگیوں پرمشتمل چمن پیسنجر کوئٹہ سے چمن روانہ کردی گئی چمن میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ودیگر نے مسافروں کا استقبال کیا گزشتہ روز کوئٹہ سے چمن تک چلنے والی ریلوے سروس 7ماہ بعدبحال کردی گئی گزشتہ روز 5بوگیوں پر مشتمل چمن پسنجر ٹرین کوئٹہ سے روانہ کردی گئی ٹرین کو ڈویژنل سپرٹینڈنٹ طارق محمود خٹک نے ٹرین کے مسافروں کو رخصت کیاجبکہ ٹرین کی چمن پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل،اسسٹنٹ کمشنر ذکاء اللہ درانی اور ریلوے حکام ودیگر نے مسافروں کا استقبال کیا مسافروں نے ریلوے سروس کی بحالی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ 7ماہ بعد سستا اور آسان ذریعہ ریلوے کی بحالی سے لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے